ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / لوک آیوکتہ ایس پی اور ڈپٹی ایس پی کااُترکنڑا دورہ : 25جولائی کو تشریف لائیں گے بھٹکل

لوک آیوکتہ ایس پی اور ڈپٹی ایس پی کااُترکنڑا دورہ : 25جولائی کو تشریف لائیں گے بھٹکل

Sat, 21 Jul 2018 19:08:04    S.O. News Service

کاروار :21/جولائی (ایس اؤ نیوز)   اترکنڑاضلع لوک آیوکتہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی  ایس پی جولائی 23سے 26جولائی تک ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے شکایات وصول کریں گے۔ بھٹکل میں 25جولائی کی دوپہر 3بجے سے  30-04بجے تک عوام سے ملاقات کریں گے اور کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وصول کریں گے۔ ان باتوں کی اطلاع کے پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق 23جولائی کو ایس پی اور ڈپٹی  ایس  پی انکولہ ، جوئیڈا اور  ہلیال میں مقیم رہیں گے تو 24جولائی کو کمٹہ ، منڈگوڈاور یلاپورپہنچیں گے۔  25جولائی کو بھٹکل ، ہوناور، سداپور، سرسی  اور 26جولائی کو کاروار میں  کا دورہ کرتے   ہوئے عوام کی  مختلف شکایات کو وصول کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ایس پی اور ڈپٹی  ایس پی تعلقہ جات کے سرکٹ ہاؤس میں عوام سے ملاقات کریں گے تو کاروار میں لوک آیوکتہ ایس پی کے دفتر میں موجود رہیں گے۔

بتایا  گیا ہے کہ شکایت کرنےو الے سول اور عدالت میں جاری معاملات کو چھوڑ کر بقیہ شکایتیں دے سکتے ہیں۔ریلیز میں وضاحت کی گئی ہے کہ شکایتوں اور درخواستوں پر اگر  نام نہیں رہے گا تو اُس پر  کارروائی کرنا ممکن نہیں ہے۔درخواست دینے والوں یا کسی بھی محکمہ کے خلاف شکایت درج کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی عرضی پر اپنا نام، پتہ اور موبائیل نمبر لازماً درج کرے۔ زائد جانکاری کے لئے لوک آیوکتہ پولس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے ٹیلفون نمبر -222202-222250-220198 08382 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Share: